نئی دہلی،یکم جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو سپریم کورٹ کے اس تبصرے سے بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔سپریم کورٹ نے اس عرضی کو مسترد کردیا ہے جس میں 14سال پرانے عصمت دری کے ایک معاملے میں متاثرہ خاتون کی تحریر اور نمونے کا مطالبہ اٹھایا گیا تھا ۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر کوئی خط لکھتا ہے اور کہتا ہے کہ باباجی ’’آئی لویو‘‘۔تواس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ دستیاب ہے۔اس معاملے میں ایک خاتون نے ڈیرہ کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔سی بی آئی نے معاملہ درج کیا تھا اور پنچ کولہ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت چل رہی ہے۔